فرانسیسی اداکارہ اینا کارینا انتقال کر گئیں

پیر 16 دسمبر 2019 11:46

فرانسیسی اداکارہ اینا کارینا انتقال کر گئیں
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) معروف فرانسیسی اداکارہ اینا کارینا 79سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے ایجنٹ لورینٹ بلندرس نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انا کارینا گزشتہ روز پیرس کے ہسپتال میں انتقال کر گئی ہیں ان کو کینسر لاحق تھا، انا کارینا کی موت پر فرانسیسی وزیر ثقافت نے اپنی ٹویٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج فرانسیسی سینما یتیم ہو گیا ہے۔