مریدکے ،محکمہ صحت کی ٹیم نے ایف آئی اے کے ہمراہ چھاپے ما کر مبینہ طور پر جعلی ادویات بنانے والی دو فیکٹریاں پکڑ لیں

پیر 30 دسمبر 2019 19:07

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2019ء) محکمہ صحت کی ٹیم کے ایف آئی اے کے ہمراہ مریدکے اور فیروزوالہ میں چھاپے ما کر مبینہ طور پر جعلی ادویات بنانے والی دو فیکٹریاں پکڑ کر کروڑوں روپے مالیت کی ادویات قبضہ میں لیکر سیل کردیں، سات فارمیسیزسے ممنوعہ ادویات برآمد کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

وفاقی ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر مجیدہ عابد اور صوبائی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر بلال یاسین نے خفیہ اطلاع پر مریدکے شیخوپورہ روڈ اور لاہور شیخوپورہ روڈ پر فیروزوالہ کے علاقوں میں ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ چھاپے مار کر مبینہ طور پر جعلی ادویات تیار کرنے والی دو فیکٹریاں پکڑ کر وہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی مبینہ ادیات قبضہ میں لیکر فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا جبکہ ٹیم نے چھاپے ما کر سات فارمیسیز سے ممنوعہ ادویات کی بھاری مقدار بھی پکڑ کر سمپل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیج دئیے۔

متعلقہ عنوان :