برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ معاہدے کی حتمی قانون سازی کے لیے منظوری دے دی

جمعرات 23 جنوری 2020 23:59

برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ معاہدے کی حتمی قانون سازی کے لیے منظوری ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) برطانوی پارلیمان نے بریگزٹ معاہدے کی حتمی قانون سازی کے لیے منظوری دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کو ملکہ الزبتھ دوئم کی جانب سے شاہی اجازت نامہ ملنے کے بعد یہ بل سرکاری طور پر قانون بن جائے گا۔

(جاری ہے)

برطانیہ کی یورپی یونین سے انخلا کی ڈیڈ لائن اکتیس جنوری ہے۔ گزشتہ روز برطانوی ایوان زیریں نے ایوان بالاں ہاس آف لارڈز کی جانب سے چند مجوزہ ترامیم کو مسترد کر دیا، جن میں بریگزٹ کے بعد پناہ گزینوں کے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی شق بھی شامل تھی۔ انتیس جنوری کو یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں اس حوالے سے رائے شماری ہو گی۔