آسٹریلیامیں آگ بھجانے والا طیارہ کریش، تین افراد ہلاک

طیارہ جنوب مشرقی ریاست نیو ساتھ ویلز میں گر کر تباہ ہوا،تینوں افرادعملے میں شامل تھے،حکام

جمعہ 24 جنوری 2020 00:01

آسٹریلیامیں آگ بھجانے والا طیارہ کریش، تین افراد ہلاک
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے کے عمل میں شامل ایک پانی کے ٹینکر والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو پیش آنے والے اس حادثے میں جہاز کے عملے میں شامل تین افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق یہ طیارہ جنوب مشرقی ریاست نیو ساتھ ویلز میں گر کر تباہ ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں افراد جہاز کے عملے میں شامل تھے اور وہ امریکا کے رہائشی تھے تاہم ان کی شہریت کے حوالے سے اطلاعات عام نہیں کی گئیں۔ جمعرات کے روز کینبرا کے جنوب میں ریسکیو ہیلی کاپٹرز گمشدہ طیارے کی تلاش کر رہے تھے۔ بعد ازاں نیو ساتھ ویلز کی فائر سروس نے طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

متعلقہ عنوان :