یورپین پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل کی توثیق کردی

بریگزٹ بل کی حمایت میں 621 جبکہ مخالفت میں 49 ووٹ ڈالے گئے، برطانیہ 31 جنوری کو یورپی یونین سے الگ ہوگا

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 29 جنوری 2020 23:51

یورپین پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل کی توثیق کردی
برسلز(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 29 جنوری 2020) : یورپین پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل کی توثیق کردی، بریگزٹ بل کی حمایت میں 621 جبکہ مخالفت میں 49 ووٹ ڈالے گئے، برطانیہ 31 جنوری کو یورپی یونین سے الگ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یورین پارلیمنٹ نے بریگزٹ بل کی توثیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بریگزٹ بل کی حمایت میں 621 جبکہ مخالفت میں 49 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ برطانیہ 31 جنوری کو یورپی یونین سے الگ ہو جائیگا۔ جسکے بعد 31 دسمبر 2020 کو منتقلی کی مدت ختم ہوجائیگی۔ منتقلی کی مدت کے دوران برطانیہ، یورپی یونین میں مستقبل کے معاملات طے ہونگے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بریگزٹ کو افسوسناک دن قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اس میں سب کے لیے سبق ہے۔