مرکز صحت میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے‘ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی ڈاکٹرز کو ہدایت

منگل 25 فروری 2020 13:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے بنیادی مرکز صحت رجانہ264 ج ب کا دورہ کیا۔ انہوں نے مرکز صحت میں علاج و معالج کی فراہمی کے حوالہ سے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور زیر علاج مریضوں سے خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوںنے مزید کہا کہ مرکز صحت میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے جبکہ ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور علاج کیلئے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کوہر ممکن سہولیات فراہمی کی جائیں اور ان سے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :