فیضان شیخ نئی اداکارہ والیا نجیب کے ساتھ رمضان سپیشل شو میں دکھائی دیں گے

بدھ 26 فروری 2020 12:39

فیضان شیخ نئی اداکارہ والیا نجیب کے ساتھ رمضان سپیشل شو میں دکھائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) اداکار فیضان شیخ نئی اداکارہ والیا نجیب کے ساتھ رمضان سپیشل شو میں دکھائی دیں گے۔ ریڈی سٹیڈی گو سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فیضان شیخ اب الیاس کشمیری کی ہدایت کاری میں بننے والے رمضان سپیشل شو میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں ان کے ہمراہ نئی اداکارہ والیا نجیب ہوگی۔ڈرامے کی کہانی علی اور فلک کے گرد گھومتی ہے جو کہ میاں بیوی ہیں لیکن جب ان کی لڑائی ہوتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی جانی دشمن ہوں۔ اب اس سارے معاملے میں دیکھنا یہ ہے کہ اس رشتے کے پیچھے پیار ہے یا مطلب ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر عمران رضا کاظمی ہیں،ڈرامہ رمضان المبارک میں نشر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :