مصری صدر عبدالفتاح السیسی کاحسنی مبارک کو خراجِ عقیدت پیش

جمعرات 27 فروری 2020 14:57

مصری صدر عبدالفتاح السیسی کاحسنی مبارک کو خراجِ عقیدت پیش
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے فوت ہو جانے والے سابق مصری رہنما حسنی مبارک کو خراجِ عقیدت پیش کیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حسنی مبارک نے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک مصر پر حکومت کی تھی، تاہم وہ 2011 میں بڑے عوامی مظاہروں کے تناظر میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ سابق مصری صدر کے انتقال پر مصر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ۔ حسنی مبارک منگل کو 91 برس کی عمر میں قاہرہ کے ایک فوجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ حسنی مبارک کی آخری رسومات میں صدر السیسی کے علاوہ متعدد اہم سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :