انگلش پریمیئر لیگ سیزن دوبارہ شروع کرائے جانے پر غور

پریمیئر لیگ کا آغاز مئی میں ہوسکتا ہے، میچز میں شائقین کیلئے دروازے بند ہوں گے

منگل 31 مارچ 2020 19:50

انگلش پریمیئر لیگ سیزن دوبارہ شروع کرائے جانے پر غور
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) انگلش پریمیئر لیگ کا سیزن دوبارہ شروع کرائے جانے پر غور شروع کردیا گیا،پریمیئر لیگ کا آغاز مئی میں ہوسکتا ہے، میچز میں شائقین کیلئے دروازے بند ہوں گے۔

(جاری ہے)

کوروناوائرس کی وجہ سے انگلش پریمیئر لیگ کو 762 ملین پائونڈ کا نقصان ہوسکتا ہے، 16جولائی تک انگلش پریمیئر لیگ ختم نہ کی تو انتظامیہ کو یہ بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا، اس نقصان کے بچنے کیلئے انگلش پریمیئر لیگ انتظامیہ نے حالیہ سیزن دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق نئے پلان کے تحت سیزن کا آغاز مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا اور 12جولائی تک سیزن ختم کردیا جائے گا تمام میچز بند دروازے میں کرائے جائیں گے۔اس حوالے سے جمعے کو 20 کلبز پر مشتمل ٹیلی کانفرنس ہوگی جس میں سیزن کے آغاز کا اہم فیصلہ کیا جاسکتا ہے تاہم اس کے لیے گورنمنٹ پبلک ہلتھ باڈیز کی منظوری بھی درکار ہوگی۔واضح رہے کہ 16 جولائی تک سیزن مکمل نہ ہونے کی صورت میں ٹی وی کنٹریکٹ کی مد میں 762 ملین پاو?نڈز کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :