پٹیالہ گھرانے کے نامور گلوکار استاداسد امانت علی کی 13ویں برسی منائی گئی

بدھ 8 اپریل 2020 10:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) پٹیالہ گھرانے کے نامور گلوکار استاداسد امانت علی کی 13ویں برسی منائی گئی ۔استاد امانت علی خان کے صاحبزادے استاد اسد امانت علی خان 25 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے،انہیں موسیقی کا فن اپنے خاندان سے ورثے میں ملا لیکن انہوں نے اپنی شناخت علیحدہ سے منوائی۔

(جاری ہے)

اسد امانت علی خان نے اپنی گائیگی کا آغاز 10 سال کی عمر سے کیا اور ایف اے کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد موسیقی کو ہی پیشہ بنایا۔ اسد امانت علی خان نے کلاسیکل موسیقی سے تعلق رکھنے والے خاندان میں چار چاند لگائے۔ان کی غزلیں اور کلاسیکل راگ کو عالمی شہرت ملی۔استاد اسدامانت علی خان 8اپریل کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

متعلقہ عنوان :