لوک موسیقی میں دلچسپی میں والدہ کا بہت کردار ہے، علی سیٹھی

جمعرات 30 اپریل 2020 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2020ء) اداکار علی سیٹھی نے کہا کہ لوک موسیقی میں دلچسپی میں والدہ کا بہت کردار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ لوک موسیقی سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں اور ان کے گھر میں ایسی ہی موسیقی کو پسند کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلوکار بننے میں ان کی والدہ نے انہیں متحرک کیا اور ان کا بہت ساتھ دیا۔ ایک سوال میں انہوں نے کہاکہ بہت کم لوگ جانتے تھے کہ وہ گانا گاتے اور سیکھتے تھے اور جب انہوں نے پیشہ وارانہ طور پر گایا تو مداحوں کا بہت مثبت ردعمل دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہوتا ہے کہ اب کے موسیقار غزلوں کو گاتے ہوئے ان کے ساتھ انصاف نہیں کرتے ہیں اور شاید اس کی وجہ آج کی جدید موسیقی ہے۔

متعلقہ عنوان :