گراں فروشوں کے سامنے سرکارنی نرخنامہ مذاق بن کر رہ گیا

عید الفطر کی مناسبت سے خریداروںکے رش کو دیکھتے ہوئے کئی گنا زائد قیمتیں وصول کیں

ہفتہ 23 مئی 2020 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) گراں فروشوں کے سامنے سرکارنی نرخنامہ مذاق بن کر رہ گیا ، عید الفطر کی مناسبت سے خریداروں کے رش کو دیکھتے ہوئے کئی گنا زائد قیمتیں وصول کیں جس کی وجہ سے توں تکرار بھی دیکھنے میں آئی ۔ سرکاری نرخنامے میں آلو نیا کچا چھلکااول کی 62روپے کی بجائی75سے 78روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ،پیاز درجہ اول 30روپے کی بجائی 50سے 55روپے ،ٹماٹر درجہ اول23روپے کی بجائی 30سے 35روپے ، لہسن دیسی145کی بجائی240،ادرک تھائی لینڈ کے نرخ نہ نکالے گئے تاہم دکانداروں نے 280روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ،ادرک چائنہ315کی بجائے 430روپے،کھیرا دیسی34کی بجائے 45،کھیرا فارمی24کی بجائے 30روپے،لہسن ہرنائی 195کی بجائے 270روپے،پالک 16کی بجائے 20،کریلے 26کی بجائی 40،میتھی 52کی بجائی 70،بینگن17کی بجائی30،بند گوبھی26کی بجائی40روپے،پھول گوبھی47کی بجائی60،سبز مرچ اول55کی بجائی80،شملہ مرچ42کی بجائی 60سی65، گھیا کدو22کی بجائے 35روپے،گھیا توری32کی بجائے 45سے 50روپے ،پھلیاں89کی بجائے 100سے 110روپے،گزشتہ روز بھی لیموں چائنہ اور لیموں دیسی کے نرخ نہ نکالے گئے تاہم مارکیٹ میں لیموں چائنہ 490روپے اور دیسی لیموں580روپے فی کلو تک فروخت ہوا ۔

(جاری ہے)

بھنڈی79کی بجائی 90سے 95،شلجم 32کی بجائے 50روپے،مٹر104کی بجائے 140روپے ،اروی 99کی بجائے 140روپے ،مونگرے 94روپے کی بجائے 115روپے جبکہ گاجر چائنہ42کی بجائی50سے 55روپے کلو تک فروخت ہوئی ۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول240کی بجائی310روپے، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوئم 200کی بجائی240روپے، سیب سفید اول160کی بجائی220،خوبانی پیلی 180کی بجائے 230روپے ،کیلا اول درجن 165کی بجائی210سے 220روپے،کیلا دوئم درجن135کی بجائی170روپے، سٹابری اول125کی بجائی155روپے، اسٹابری دوئم 66کی بجائے 75روپے،کھجور ایرانی250کی بجائے 300سے 280، کھجور اصیل اول220کی بجائی260 ،کینو فی درجن سپیشل کے نرخ نہ نکالے گئے تاہم اوپن مارکیٹ میں330روپے فی درجن فروخت ہوئے،خوبانی سفید 210روپے کی بجائے 270،تربوزفی کلو 17کی بجائی20روپے،لوکاٹھ 110روپے،سپیشل آڑو190کی بجائے 240سے 250روپے، گرما64کی بجائی70روپے ،فالسہ 155کی بجائے 200،آم سندھڑی 130کی بجائے 160 ، آم سہارنی110کی بجائے 130،آم دوسہری 125کی بجائے 170روپے اورچیکو 125کی بجائے 180روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔

متعلقہ عنوان :