محکمہ صحت کی موسم برسات کے دوران ملیریا ، اسہا ل ، پیٹ کے امراض کے خطرہ کے پیش نظر حفاظتی تدا بیر پر عملد رآمد کی ہدایت

جمعہ 10 جولائی 2020 12:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) محکمہ صحت نے موسم برسات کے دوران ملیریا، اسہال ، پیٹ کے امراض کے پھیلائو کے خطرہ کے پیش نظر عوام الناس کو حفاظتی تدابیر پر عملدر آمد کی ہدایت کی ہے اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض سے بچائو کیلئے پانی کو ابال کر استعمال کرنے سمیت پانی شفاف کرنے کی خصوصی گولیاں استعمال کرنے، خوراک کو مکھیوں اور گرد و غبار سے ڈھانپ کر رکھنے اور تازہ پکا ہوا کھانا استعمال کرنے کی ہدائت کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ کھانا کھانے، پکانے ، لیٹرین کے استعمال کے بعد ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھوئے جائیں۔ انہوںنے رات کو مچھر بھگا نے کیلئے میٹ لگانے اور دستوں یا اسہال کے دوران او آر ایس ملا پانی استعمال کرنے کی بھی ہدائت کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بارشوں اور سیلابی پانی میں نہانے سے گریز کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر کسی شخص کو سانپ ڈس لے تو سانپ کے کاٹے کی جگہ پر سے دو تین انچ اوپر اور نیچے والی جگہوں کو باندھ دیا جائے اور مریض کو جلد از جلد ہسپتال پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ احتیاط میں ہی زندگی اور صحت ہے ۔

متعلقہ عنوان :