سورج کل خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا، قبلے کی سمت متعین کی جاسکے گی

منگل 14 جولائی 2020 21:46

سورج کل خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا، قبلے کی سمت متعین کی جاسکے گی
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) سورج کل ( بدھ کو) خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا،دنیا بھر میں قبلے کی سمت متعین کی جا سکے گی ،سعودی ویب سائٹ کے مطابق جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ کے مطابق 24 ذی قعدہ کو مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے دنیا بھر میں قبلے کی سمت متعین کی جاسکے گی۔