بیٹی کی پیدائش نے میری زندگی کو تبدیل کردیا ہے، منال خان

جمعرات 30 جولائی 2020 10:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) اداکارہ منال خان نے کہاکہ بیٹی کی پیدائش نے ان کی زندگی کو تبدیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیٹی امل منیب بارے بات کرتے ہوئے کہاکہ بیٹی کی پیدائش نے ان کی زندگی اور سوچ کا نظریہ بدل کر رکھ دیا ہے اور ان کی نظر میں بیٹی سے بہترین کوئی بھی رحمت نہیں ہے۔