پالرمو اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، بیبینی سکوفس اور روزالی وانڈیر ہائیک کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 5 اگست 2020 16:52

پالرمو اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، بیبینی سکوفس اور روزالی وانڈیر ہائیک ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) ہالینڈ کی بیبینی سکوفس اور انکی ہم وطن روزالی وانڈیر ہائیک پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی ڈبلیو ٹی اے پالرمو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی جبکہ رومانیہ کی ایلینا گیبریلارس اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ارینا کامیلیا بیگو پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اٹلی کے کنٹری ٹائم کلب میں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں ہالینڈ کی بیبینی سکوفس اور ان کی ہم وطن روزالی وانڈیر ہائیک پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی سخت مقابلے کے بعد رومانیہ کی ایلینا گیبریلارس اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ارینا کامیلیا بیگو کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ تک رسائی حاصل کی۔ ان کی فتح کا سکور 6-4، 2-6 اور 10-5 تھا۔

متعلقہ عنوان :