سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد کا پیر سید کرم علی شاہ کی وفاقت پر اظہار افسوس

بدھ 5 اگست 2020 23:20

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے گلگت بلتستان کے سینئر ترین سیاسی شخصیت پیر سید کرم علی شاہ کی رحلت پر انتہائی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر نے بتایا ھے کہ پیر مرحوم گلگت بلتستان میں جمہوری نظام کے قیام سے مسلسل ناردرن ایریا مشاورتی کونسل، ناردرن ایریا کونسل، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور گلگت بلتستان اسمبلی میں کبھی بلا مقابلہ اور کبھی بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہو کر بہتر عوامی خدمات انجام دیتے رہے۔ سپیکر نے دعا کی کہ مرحوم پیر سید کرم علی شاہ کو اللہ جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور ان کے دوست احباب، پسماندگان اور عقیدت مندوں کو اس صدمے پر صبر کی توفیق عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :