پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران شامی صدر بشارالاسد کی طبیعت خراب

وقفے کے بعد دوبارہ آمد،تقریر مکمل کی،کچھ کھایا نہیں تھا ،اس لیے بلڈ پریشر کم ہوگیا،ارکان سے خطاب

جمعرات 13 اگست 2020 12:15

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) شام کے صدر بشار الاسد کی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران طبیعت خراب ہوگئی، اس موقع پر شامی صدر نے کچھ دیر کا وقفہ لے کر خطاب دوبارہ شروع کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر بشار الاسد کا پارلیمنٹ سے خطاب جاری تھا کہ اس دوران طبیعت بہتر محسوس نہ کرتے ہوئے انہوں نے ارکان پارلیمان سے کچھ دیر کا وقفہ لیا اور پھر دوبارہ واپس آکر اپنی تقریر مکمل کی۔صدر بشار الاسد نے ارکان کو بتایا کہ انہوں نے کچھ کھایا نہیں تھا جس کی وجہ سے ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :