جشن آزادی کے حوالے سے شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن مکمل

جمعہ 14 اگست 2020 00:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے جشن آزادی کے حوالے سے شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن مکمل کر لیا، زیرو ویسٹ آپریشن کے مکمل ہو نے پر شہر سے 9500 ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا کیا گیا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی نے بتایا کہ شہر میں 48گھنٹے زیرو ویسٹ آپریشن جاری رہا اور موصول ہونے والی 500 سے زائد تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا ھے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا محکمے کی اولین ترجیح ہے۔ جی ایم آپریشن نے کہا کہ شہر کے تمام پبلک مقامات، پارکس سمیت تمام علاقوں میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی 24 گھنٹے شہر میں صفائی کی سروسز دیتی ہے۔شہری کوڑا کرکٹ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں اور شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139 پر کال کریں یا موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :