حیدرآباد میں بھی اسٹریٹ لائبریری قائم کردی گئی ، ڈپٹی کمشنرنے افتتاح کیا

ہفتہ 15 اگست 2020 00:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء)ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرونے حیدرآباد کی تاریخ میں پہلی بار قائم کی جانے والی اسٹریٹ لائبریری کا افتتاح یوم آزادی پر کیا، انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ لائبریری کے قیام کا مقصد لوگوں میں مطالعے کے شوق کو فروغ دینا ہے، یہ لائبریری روٹری کلب اور دیگر سماجی اداروں کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔