ہر نئی صبح ہمیں خود کو بہتر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، نمرہ خان

پیر 31 اگست 2020 13:42

ہر نئی صبح ہمیں خود کو بہتر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، نمرہ خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2020ء)اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ ہر دن ہمیں خود کو بہتر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم خود کے لیے وقت نکالیں اور خود میں موجود برائیوں اور خامیوںکو ختم کریں کیونکہ ہر نئی صبح ہمیں خود کو ایک اچھا مسلمان اور انسان بننے کا موقع فراہم کرتا ہے جس سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔ نمرہ خان ڈرامہ سیریل’’خوب سیرت‘‘ میں دکھائی دی تھیں۔