رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈ ک نوابزادہ فریدصلاح الدین کا ڈسٹرکٹ آفس ریسکیو 1122مانسہرہ کادورہ

بدھ 23 ستمبر 2020 23:07

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈ ک نوابزادہ فریدصلاح الدین نے ڈسٹرکٹ آفس ریسکیو 1122مانسہرہ کادورہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن نے اُن کاآفس پہنچنے پر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرحفیظ الرحمن نے ریسکیو1122سروس کے متعلق بریفننگ دی وزٹ کامقصدریسکیو 1122کے ان جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جنہوں نے شاہزیب جھیل میں پھنسے 5 افراد کی جانیں بچائیں اور ریسکیو 1122مانسہرہ کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع انہوں نے ریسکیو اہلکاروںمیں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122,ڈاکٹر خطیر احمد کی طرف معزز مہمان کو ریسکیو کی شیلڈبھی پیش کی۔