رسکیو1122کا دائرہ کار حالیہ ضم شدہ اضلاع اور سابق ایف آر تک پھیلا دیا گیا

جمعرات 24 ستمبر 2020 22:49

پشاور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس(ریسکیو1122 )سروسز کا دائرہ کار حالیہ ضم شدہ اضلاع اور سابق ایف آر تک پھیلا دیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی خصوصی دلچسپی اور وسائل کی بروقت فراہمی سے ضم شدہ اضلاع میں بین الاقوامی معیار کی خدمات کا سلسلہ شروع کیا جارہاہے، اس حوالے سے باقاعدہ ریسکیو اہلکار، ایمبولینسز، فائر ویکلز، واٹر برازرز، ریسکیو ویکلز اور واٹر ریسکیو وینز فراہم کردی گئی ہیں۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے حالیہ ضم شدہ قبائلی علاقوں کی7 اضلاع میں 14 ریسکیو سٹیشنز اور سابقہ 7 ایف آرز میں ایک ایک ریسکیو سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں زیادہ تر سٹیشنز تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ زیر تعمیر مقامات پر عارضی دفاتر سے خدمات شروع کی جائیں گی جبکہ افرادی قوت کے لیے اوپن میرٹ کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھرتی کیا گیا اب ان اہلکاروں کی پیشہ وارانہ تربیت مکمل ہوچکی ہے جس کے بعد ان کو ان اضلاع میں تعینات کردیا گیا ہے جہاں پر میپنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ ریسکیو1122 مکمل جامع طریقے سے عوام الناس کو ان کی دہلیز پر بروقت اور بہترین انداز میں خدمات فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :