امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح91برس کی عمر میں انتقال کرگئے

منگل 29 ستمبر 2020 23:22

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کرگئے،ان کی عمر91برس تھی،امیر کویت کی وفات کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح وفات پاگئے ہیں،امیر کویت کی عمر91برس تھی،ان کی وفات کا اعلان شاہی امور کے انچارج شیخ علی جارح الصباح نے سرکاری ٹی وی پر کیا۔وہ19جون1929ء کو کویت سٹی میں پیدا ہوئے جبکہ انہیں جدید کویت کے معمار کے طور پر جانا جاتا ہی۔

متعلقہ عنوان :