لودھراں،عوام کے شعور و آگاہی کیلئے ڈینگی ویک منانے کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کا آغاز

بدھ 30 ستمبر 2020 16:23

لودھراں،عوام کے شعور و آگاہی کیلئے ڈینگی ویک منانے کے سلسلے میں مختلف ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لودھراں کی زیر اہتمام عوام کے شعور و آگاہی کیلئے ڈینگی ویک منانے کے سلسلے میں مختلف سرگر میوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے سلسلے میں 28ستمبر سے جاری ہونے والی یہ سرگرمیاں 03اکتوبر تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

انسداد ڈینگی ہفتہ کے سلسلے میں یکم اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں سے میلاد چوک تک جبکہ 2اکتوبر کو ضلع کونسل ہال سے ریسکیو 1122آفس لودھراں تک انسداد ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گا۔

واک کے اختتام پر شرکا ئ میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ ااور آگاہی بارے پمفلٹس بھی تقسیم کیئے جائیں گے۔ آگاہی واک میں تمام محکمہ جات کے افسران بھی شرکت کریں گے۔ اسی طرح ضلع کی تمام تحصیلوں میں بھی ڈینگی بارے عوامی شعور آگاہی کیلئے واک کا انعقاد کیا جائے گا۔ پروگرام کے مطابق 3اکتوبر کو ضلع کونسل ہال لودھراں میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :