ربیع الاول بھرپور عقیدت واحترام سے منایاجائیگا‘ڈاکٹرراغب نعیمی

اسوئہ رسول ؐ پر چل کرہی میں دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

اتوار 18 اکتوبر 2020 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ماہ ربیع الاول بھرپور عقیدت واحترام سے منایاجائیگا۔اسوئہ رسول ؐ پر چل کرہی میں دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔نبی کریم ؐ کی ولادت باسعادت سے دنیا میںانسانیت کو آزاد جینے کاشعور ملا۔

میلاد البنی ؐ کی محافل اورجلسوں میںکروناوائرس ایس اوپیزپر عملدآمدیقینی بنایا جائے۔ائمہ مساجد فرقہ واریت کے خاتمہ اورامن وامان بحال برقراررکھنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں، ایک امتی کیلئے اپنے نبی کی ولادت سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہوسکتی،ہم اپنے آقا کا جشن ولادت مذہبی جوش و خروش اورمحبت رسول کے جذبے کے تحت دھوم دھام سے منائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ولادت مصطفیٰ سے کائنات ایک عظیم انقلاب سے آشنا ہوئی۔ظلمت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں کا خاتمہ ہوا اورامن و محبت کا سورج طلوع ہوا۔ہمارے پیارے نبی کو اللہ پاک نے تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔آپ کی تشریف آوری سے غریبوں،یتیموں ،مظلوموں اور بے آسرا طبقات نے سراٹھا کر جینا سیکھا۔ آپ نے معاشرے کے تمام طبقات کیلئے حقوق و فرائض کا چارٹر پیش فرمایا۔

متعلقہ عنوان :