ناسا کا چاند پر فورجی کے استعمال کا منفرد منصوبہ

فورجی کے حصول سے خلانوردوں کو خلائی مرکز تک اہم معلومات پہنچانے میں آسانی ہوگی،ناسا

منگل 20 اکتوبر 2020 13:58

ناسا کا چاند پر فورجی کے استعمال کا منفرد منصوبہ
․واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ناسا خلانوردوں کے لیے فورجی نیٹ ورک کی سہولت حاصل کررہا ہے اور یہ منصوبہ نوکیا کمپنی کو سونپا گیا ہے تاکہ چاند پرفورجی کا استعمال یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فورجی کے حصول سے خلانوردوں کو خلائی مرکز تک اہم معلومات پہنچانے میں آسانی ہوگی۔تیز ترین انٹرنیٹ سے مواد کی فراہمی بھی جلد ممکن ہوسکے گی، اس منصوبے کی لاگت ایک کروڑ 41 لاکھ ڈالرز ہوگی۔نوکیا نیٹ ورک اکیوپمنٹ چاند کی سطح پر 2022کے آخر تک انسٹال کریگا جبکہ مستقبل میں فور جی نیٹ ورک فائیو جی میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :