فیصل آباد:چوکی خانوآنہ میں منشیات اور جرائم پیشہ افراد بے لگام

انچارج چوکی خانوآنہ اور محرر پر مبینہ طور پر اپنے کار خاص کے ذریعے جرائم پیشہ افراد سے مک مکا کرنے کا الزام، اہل علاقہ کا سی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 20 اکتوبر 2020 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) چوکی خانوآنہ میں منشیات اور جرائم پیشہ افراد بے لگام، انچارج چوکی خانوآنہ اور محرر پر مبینہ طور پر اپنے کار خاص کے ذریعے جرائم پیشہ افراد سے مک مکا کرنے کا الزام، اہل علاقہ کا سی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ انچارج چوکی خانوآنہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر فتح شیر اور چوکی محرر شکیل احمد نے مبینہ طور پر پرائیویٹ شخص عابد کو اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے جو کہ اکثر اوقات چوکی میں موجود بلکہ انچارج چوکی کے ساتھ بیٹھتا ہے اور چوکی آنیوالے سائلین کی جائز شکایات کے ازالہ کیلئے بھی نذرانہ مانگتا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ پرائیویٹ شخص اکثر اوقات علاقہ بھر میں منشیات فروشوں، گیس ری فلنگ، کھلا پٹرول فروخت کرنے والوں کی دکانوں پر بھی مک مکا کرتے دیکھا گیا ہے۔ اہل علاقہ نے سی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ چوکی خانوآنہ میں پرائیویٹ شخص کا داخلہ بند کروایا جائے۔