ْجنوبی کوریا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے چیئرمین لی کن ہی 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اتوار 25 اکتوبر 2020 15:30

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) جنوبی کوریا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے چیئرمین لی کن ہی 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ان کا انتقال سیول کے ایک ہسپتال میں اتوار کے روز ہوا۔

(جاری ہے)

چھ برس قبل ہارٹ اٹیک کے بعد سے لی کن ہی ہسپتال میں داخل تھے اور چلنے پھرنے سے قاصر تھے۔ لی کن ہی 2009 کے بعد سے کوریا کے امیر ترین شخص تھے اور ان کی دولت اندازا 20 بلین ڈالرز سے زیادہ ہے۔ 1942 میں پیدا ہونے والے لی نے سام سنگ کمپنی کے بانی اپنے والد کی وفات کے بعد 1987 میں اس کمپنی کی قیادت سنبھالی تھی۔

متعلقہ عنوان :