ض* شاہکوٹ گھریلو ناچاکی کے باعث نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

? شاہ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) شاہکوٹ گھریلو ناچاکی کے باعث نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہکوٹ کے نواحی گاں ولی پور بوڑا کے رہائشی 20سالہ محنت کش نوجوان شہری مسیح نے گزشتہ ماہ گاں کی ہی لڑکی سے پسند کی شادی رچا رکھی تھی کہ اچانک گھر میں میاں بیوی کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا جس وجہ سے اسکی بیوی اسے چھوڑ کر اپنے میکے چلی گئی تو دلبرداشتہ ہوکر شہری مسیح نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں معلوم ہونے پر گھر والے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ لیجانے لگے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا ۔

متعلقہ عنوان :