د* قبائلی اضلاع میں ماڈل سائنس لیبز قائم کیے جا رہے ہیں،ضیاء اللہ بنگش
جمعہ 30 اکتوبر 2020 17:00
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہمایون خان، مینیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر صاحبزادہ علی محمود، ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد خان اور دیگر عہدیداران اس موقع پر موجود تھے۔
ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا کہ حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں کئی اہم منصوبے قبائلی اضلاع کے لیے شروع کیے جا چکے ہیں جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور ان کو اب تمام سہولیات ان کی دہلیز پر مل سکیں گی۔ مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش نے حکام کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں پر کام تیز کیا جائے اور عوامی فلاح کے لیے دیگر نئے منصوبوں کی منظوری کے لیے بھی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواکے دور افتادہ اور قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں تاکہ ٹوارزم انڈسٹری کو فروغ مل سکیں۔ اور سیاحوں کے انٹرنیٹ مسائل بھی بروقت حل ہو سکیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام دفاتر کی کمپیوٹرائزیشن جلد از جلد مکمل کر دی جائے گی ضیاء اللہ خان بنگش نے ہدایت کی کہ مختلف منصوبوں کے لیے بھرتی کا عمل بھی تیز کر دیا جائے اور فری لانسرز کیلئے بھی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے تاکہ ان کو آسان شرائط پر قرضے دیے جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.