تعلیمی اداروں میں بہتری پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے، یاسر گیلانی

جمعرات 26 نومبر 2020 15:54

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2020ء) : چیئرمین پی ایچ اے لاہور یاسر گیلانی نے جمعرات کے روز گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج شاہدرہ کا دورہ کیا اور کلین اینڈ گرین مہم کے تحت کالج میں پودے لگائے، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مفکر نے چیئرمین پی ایچ اے کو کالج کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ پروفیسر رشید خان، پروفیسر سلمان،سید مظہر عباس اور محسن مغل بھی موجود تھے، چیئرمین پی ایچ اے نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کی انتظامیہ کو شجر کاری کے علاوہ دیگر معاملات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے کالج کے بہترین تعلیمی ماحول و ڈسپلن کو سراہا اور کہاکہ تعلیمی اداروں میں بہتری تحریک انصاف گورنمنٹ کی اولین ترجیح ہے۔