ڈیگو میراڈونا کا آپریشن کرنے والے سرجن کے خلاف تفتیش

پیر 30 نومبر 2020 16:38

ڈیگو میراڈونا کا آپریشن کرنے والے سرجن کے خلاف تفتیش
بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2020ء) ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹ بال لیجنڈ ڈیگو میراڈونا کی موت کے بعد ملکی دفتر استغاثہ نے ان کے معالج کے خلاف چھان بین شروع کر دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ لیئوپولڈو لوک نامی اس ڈاکٹر کے خلاف غفلت کے نتیجے میں ہلاکت کے شبے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ پراسیکیوشن کے مطابق اس ڈاکٹر لیئوپولڈو لوک کی رہائش گاہ اور اس کے کلینک کی تلاشی بھی لی گئی ہے۔ڈاکٹر لیئوپولڈو لوک نے رواں ماہ کے شروع میں میراڈونا کا ان کے دماغ کی ایک شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے آپریشن کیا تھا۔ اس آپریشن کے دو ہفتے بعد ساٹھ سالہ میراڈونا کا انتقال ہو گیا تھا۔ مگر تب ان کی موت کی وجہ سرکاری طور پر دل کا دورہ بتائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :