کراچی،واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ پر فلڈ لائٹس نصب

جمعرات دسمبر 18:51

کراچی،واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ پر فلڈ لائٹس نصب
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) کورنگی کے نوجوانوں خصوصاً شوٹنگ بال کھلاڑیوں کا واحد اسپورٹس کمپلیکس کورنگی میں شوٹنگ بال کورٹ پر فلڈ لائٹس کی نصب کرنے پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی شہریار گل میمن سے اظہار تشکر ،کھیل کے میدان آبادہوںگے تو صحت مند معاشرہ پروان چڑھے گا اور ہمارا نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہ کر صحت مند سرگرمیوں سے رشتہ جوڑے گا ان خیالات کا اظہار کورنگی کے نوجوان اسپورٹس لوور وقار عرف بابا نے واحد اسپورٹس پر شوٹنگ بال کھلاڑیوں سے ملاقات میں کیا اس موقع پر انہوںنے واحدشوٹنگ بال کلب کو بال کا تحفہ بھی پیش کیا انہوںنے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھیں اور میدانوں کو آباد رکھیں انہوں نے کہاکہ ہم کھیلوں سے محبت کرتے ہیں اور اپنے کھلاڑیوں سے ہر ممکن تعاون کا سلسلہ بھی جارے رکھیں گی انہوںنے بھی ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن کو شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی ذاتی کوششوں سے ضلع کورنگی میں کھیلوں کے فروغ اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو بروئے کار لارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :