سعودی عرب کے شہزادہ خالد بن عبداللہ انتقال کر گئے

گھوڑوں کی دوڑ کے شوقین 83 سالہ شہزادہ خالد بن عبداللہ برطانیہ میں جڈمونٹ فارمز ہارس ریسنگ آپریشن کے مالک تھے

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 13 جنوری 2021 01:06

سعودی عرب کے شہزادہ خالد بن عبداللہ انتقال کر گئے
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری 2021ء) سعودی شاہی خاندان کے فرد شہزادہ خالد بن عبد اللہ 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ خالد بن عبداللہ برطانوی کمپنی جو جڈمونٹ فارمز ہارس ریسنگ آپریشنز کے مالک تھے، یہ گھوڑوں کی دوڑ کی افزائش اور گھوڑوں کی افزائش نسل کا ادارہ تھا۔ اس فارم ہاؤس سے فرینکل اور ڈانسنگ بریو جیسے سپر اسٹار گھوڑوں نے نام کمایا تھا۔

منگل کے روز جڈمونٹ گروپ نے شہزادے کی موت کا اعلان کیا ۔ تنظیم نے موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی ، صرف اتنا کہا کہ اس کی موت "پر امن طریقے سے" ہوئی ہے۔
شہزادہ خالد بن عبداللہ جڈمونٹ فارمز کے مالک تھے ۔ جڈمونٹ فارمز برطانیہ میں قائم گھوڑوں کی دیکھ بھال اور خرید و فروخت کا ادارہ ہے جس کی نگرانی خود شہزادہ خالد بن عبداللہ کرتے تھے۔

(جاری ہے)

شہزادہ خالد گھوڑوں کی دوڑ کے انتہائی شوقین تھے اور اس کے فروغ کے لیے کام کرتے تھے۔ 2017 میں گھڑ سواری کے مقابلوں میں ان کے گھوڑے نے فتح حاصل کی تھی ۔ انہوں نے تقریباََ 500 سے زائد مقابلوں میں فتح حاصل کی تھی جن میں سے 440 جیتنے والے گھوڑے ان کے فارم کے تھے۔ ان کی وفات پر جڈمونٹ فارمز کے سی ای او ڈگلس ایسکرین نے کہا کہ شہزادہ خالد کی وفات سے پورا جڈمونٹ نقصان کے ایک بہت بڑے احساس میں ڈوبا ہوا ہے۔ شہزادہ خالد کو ہمیشہ ایک پرسکون ، باوقار ، خیرخواہ خاندانی آدمی کے طور پر یاد رکھا جائے گا ، جن کے گھوڑے ان کے لئے بولتے تھے۔ ان کے ساتھ کام کرنے میں ہمیشہ مثبت اثرات مرتب ہوئے، ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔