جنرل ہسپتال میں فول پروف سکیورٹی کیلئے نجی کمپنی سے گارڈز کی خدمات حاصل کر لی گئیں
سکیورٹی سٹاف میں 70ریٹائرڈ فوجی اور30تربیت یافتہ پرسونل شامل،کمپنی اسلحہ دینے کی پابند ہوگی
جمعہ 15 جنوری 2021 23:49
(جاری ہے)
پروفیسر الفرید ظفر نے ڈی ایم ایس سکیورٹی جنرل ہسپتال صبیح خان کو ہدایت کی کہ وہ سکیورٹی پر تعینات ہونے والے تمام گارڈز کے کوائف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھجوا کر ان کی مکمل تصدیق کروائیں اور روزانہ کی بنیاد پر انہیں ہسپتال کی ورکنگ کے بارے میں آگاہی دی جائے تاکہ وہ مریضوں اور سٹاف کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں کیونکہ ہسپتال اور دیگر اداروں کی سکیورٹی نسبتا مختلف ہوتی ہے۔
پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ تمام سکیورٹی گارڈز کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا اور اگرکوئی بھی گارڈ اپنی ڈیوٹی پوائنٹ سے غیر حاضر پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن بھی ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹرالفرید ظفرنے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز، مریض اور تیمار دار کو تحفظ فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل برئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ سکیورٹی کمپنی کو ہسپتال آنے والے افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہسپتال میں پیش آنے والے کسی بھی نا گہانی صورتحال سے فی الفور نمٹا جا سکے۔انہوں نے انچارج سکیورٹی سے کسی بھی صورتحال میں تحمل و بردباری کا مظاہرہ کرنے اور اس سے احسن انداز سے نمٹنے کی توقع کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.