مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس پر حریم شاہ کا ردعمل بھی آگیا

عبدالقوی کی ذہنی حالت بالکل ٹھیک ہے،من گھڑت باتیں کر کے انہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کے اہلخانہ کا دعویٰ مسترد کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 جنوری 2021 11:47

مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس پر حریم شاہ کا ردعمل بھی آگیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 جنوری2021ء) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی وجہ سے مخلتف تنازعات کی زد میں رہنے والے مفتی عبدالقوی کو اہلخانہ نے گھر میں آئسولیٹ کردیا ہے۔مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس پر حریم شاہ کا ردعمل بھی آگیا۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ جن کی ذہنی حالت خراب ہو وہ اس طرح کی گفتگو بالکل نہیں کرتے۔یہ ایک بے بنیاد اور جھوٹی بات ہے۔

حریم شاہ نے کہا کہ اس طرح کی باتیں کر کے عبدالقوی کو بچایا جا رہا ہے۔عبدالقوی کی وجہ سے پورے ملک کے مفتیان کا دل دکھا ہے اور لوگ بھی غصے میں ہیں اس لیے انہیں بچانے کے لیے اس طرح کے جھوٹ بولے جا رہے ہیں۔یہ باتیں لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے گڑھی جا رہی ہیں،ایسا کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ جو لوگ پاگل ہوتے ہیں انہیں تو اپنی خبر بھی نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

اگر کوئی شخص پاگل ہے تو پھر اسے پاگل خانے بھیجنا چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عبدالقوی جیسے بندوں کو ابلیس اور شاطر کہنا چاہئیے،حریم شاہ نے مزید کہا کہ میری ان سے کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ ۔خیال رہے کہ مفتی قوی کے ذاتی معالج حافظ عبدالکبیر نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ مفتی قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھیں ، کیوں کہ مفتی قوی کی سوچ ان کے کنٹرول سے نکل چکی ہے ، اسی لیے مفتی قوی کو گھر میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مفتی قوی کے چچا عبدالواحد ندیم نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خاندان عزت والا خاندان ہے جس نے ہزاروں لوگوں کو تعلیم دی لیکن مفتی قوی نے خاندان کو بہت نقصان پہنچایا ، جس کی وجہ سے ہمارا خاندان غم میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم مفتی قوی سے مفتی کا لفظ واپس لے رہے ہیں ، کیوں کہ مفتی قوی نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ہے ، اس لیے آج سے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے۔