حدیقہ کیانی کی قوالی "جانے اس دل " ریلیز کر دی گئی

منگل 26 جنوری 2021 09:55

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2021ء):گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی کی نئی قوالی "جانے اس دل " ریلیز کر دی گئی ۔ گلوکارہ کے کیرئیر کی یہ پہلی قوالی ہے جس کی وڈیو میاں صلاح الدین نے کمپوز کی اور عبداللہ حارث نے ہدایت کاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس قوالی کو استاد دلدار حسین نے کمپوز کیا جو کہ مرحوم استاد فتح علی خان کے مخصوص طبلہ نواز رہ چکے ہیں۔