عسکری اور ممبااسکواڈ نے ہنڈا اٹلس پاورکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

ہفتہ 27 فروری 2021 18:24

عسکری اور ممبااسکواڈ نے ہنڈا اٹلس پاورکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) انٹرنیشنل عبدلناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر ہنڈ ا اٹلس پاورکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز فیصلہ کن ہو گئے ،ان مقابلوں کے مہمان خصوصی POA کے میڈیا کوآرڈینٹر آصف عظیم تھے اس موقع پر KBBA کے صدر غلام محمد خان ، محمد یعقوب ، طارق حسین اوراسد عباد علی بھی مو جود تھے آصف عظیم نے اس موقع پر اعلان کیا کہ 23 مارچ کو وہ باسکٹ بال گرلز فیسٹیول میچ اسپانسر کرینگے انہوں نے اعلان کیا کہ انٹرنیشنل عبدالناصر مرحوم کے لئے جب بھی ٹورنامنٹ ہوگا انکی اس میں بھرپور معاونت شامل ہوگی۔

پہلے سیمی فائنل میں عیسیٰ لیب ٹرافی کی چمپئین عسکری کلب نے کمشنر کپ کی چمپئین بائونس کلب کو 40-55 پوائنٹس سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

عسکری کلب نے اس ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسرے میچ میں 50 سے زیادہ پوائنٹس اسکور کئے عسکر ی کی جانب سے شاہ میر ظہیر نی4 تھری پوائنٹرز کی مدد سی19 سید بختیار نے 16 اور انس عثمان نے 12پوائنٹس اسکور کئے جبکہ بائونس کلب کی جانب سے ریحاب خان اور ضیااحمد نے 11-11 اور نعمان احمد نے 10پوائنٹس اسکور کئے دوسرے سیمی فائنل میں دو سال میں پہلی مرتبہ فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیم ممبااسکواڈ نے اومیگا کلب کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 57-63 پوائنٹس سے شکست دے دی ممبااسکواڈ کے نوجوان اور ابھر تے ہوئے کھلاڑی سعد خان نے 17 کینتھ جانسن نے 15 اور PIA کے پائلیٹ راجہ جہانزیب نے 12 پوائنٹس ا سکور کئے جبکہ اومیگا کی جانب سے آغاخان ہسپتال کے ڈاکٹر عباس عابد کے کے نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ تھر ی پوائنٹرز کی مدد سے 23 انس اظہر نے 16 اور حسن ظفر نے 12 پوائنٹس اسکور کئے ان میچوں میں زاہد ملک ، عامر غیاث اور سید مصنف شاہ نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون ،ممتاز احمد ، نعیم احمد اور جاوید میمن نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرایض انجام دئے ٹورنامنٹ کا فائنل آج 7 بجے شام کھیلاجائے گا اس موقع پر ہنڈا اٹلس پاور پروڈٖکٹس کمپنی کے CEO ٹیرعکو ہٹانومہمان خصوصی ہونگے۔

متعلقہ عنوان :