نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 164رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں کلین سویپ کردیا،ڈیون کانوے میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار

جمعہ 26 مارچ 2021 11:34

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 164رنز  سے شکست دے ..
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2021ء) ڈیون کانوے اور ڈیرل مچل کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری  ون ڈے انٹرنیشنل میں 164رنز  سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں  کلین سویپ کردیا۔بنگلہ دیشی ٹیم 319 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ڈیون کانوے 126 اور ڈیرل مچل نے ناقابل شکست 100 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے بنگلہ دیش کے خلاف مشن کلین سویپ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

  بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی ، اور کیوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت اس کے آٹھ کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ  بھی عبور نہ کر سکے۔ جیمز نیشام نے پانچ اور میٹ ہنری نے  4 کھلاڑیوں  کو آئوٹ کیا ، ڈیون کانوے  شاندار بیٹنگ کی بدولت میچ اور سیریز کے  بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بیسن ریزرو ، ویلنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری  ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ  کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، نیوزی لینڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیون کانوے اور ڈیرل مچل کی شاندار سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 318رنز بناکر مہمان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 319 رنز کا مشکل ہدف دیا۔

  ڈیون کانوے 126 اور ڈیرل مچل نے ناقابل شکست 100 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ روبل حسین نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نیوزی لینڈ کی مضبوط بائولنگ لائن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 42.4 اوورز میں 154 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ محموداللہ نے 76 رنز بنائے ، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کیوی بائولرز کا ڈٹ کر سامنا کرنے میں ناکام رہا ،بنگال ٹائیگرز کے آٹھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ یوں نیوزی لینڈ نے میچ میں بنگلہ دیش کو بڑے مارجن 164رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی۔ جیمز نیشام نے پانچ اور میٹ ہنری نے  4 کھلاڑیوں  کو آئوٹ کیا ، ڈیون کانوے  شاندار بیٹنگ کی بدولت میچ اور سیریز کے  بہترین کھلاڑی قرار پائے۔