اسسٹنٹ کمشنر تحصیل تاندلیانوالہ نعمان علی کا سستے رمضان بازار کا دورہ

پیر 12 اپریل 2021 20:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل تاندلیانوالہ نعمان علی نے سستے رمضان بازار کا دورہ کرکے پھل وسبزی،کریانہ، گوشت اور چینی کے سٹالز پر اشیاء کی دستیابی اور معیار کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اشیاء کے نرخناموں کی موجودگی کو یقینی بنانے کی تاکید کی اور چینی کے سٹال پر فروخت کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے موقع پر موجود خریداروں سے بازار کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ رمضان بازار کو اگلے ایام میں مزید بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے رمضان بازار کے انچارج ودیگر ڈیوٹی سٹاف کو تاکید کی کہ تمام تر جملہ انتظامات کو بازار کے اختتامی وقت تک چوکس رکھا جائے۔