یوٹیلٹی سٹور کلر کہار کی طرف سے بلیک میں فروخت کی جانیوالی چینی برآمد کرلی گئی

بدھ 12 مئی 2021 19:59

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) یوٹیلٹی سٹور کلر کہار کی طرف سے بلیک میں فروخت کی جانے والی چینی برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

تحصیلدار کلرکہار کو اطلاع ملی کہ کلرکہار میں الشیخ جنرل سٹور پر یوٹیلیٹی سٹور کی چینی 68 روپے کے بجائے 85 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے تحصیلدار نے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار ڈاکٹر زونیرہ آفتاب کو اطلاع دی جس فوری کارروائی کرتے ہوئے اچانک مذکورہ دکان پر چھاپہ مارا اور یوٹیلیٹی سٹور کی 80کلو چینی برآمد کرکے جو کہ 85 روپے کلو فروخت کی جارہی تھی سٹال لگا کر عام عوام عوام کو 68 روپے کلو فروخت کر دی جبکہ یوٹیلٹی سٹور کلر کہار کی انتظامیہ کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر نے ریجنل منیجر کو تحریری طو رپر آگاہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :