مون سون بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی اور دیگر کاموں کو مکمل کیا جائے، پاک سرزمین پارٹی

منگل 15 جون 2021 22:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی سینئر نائب صدر شعیب جعفری، نائب صدور فہیم آرائیں، شہباز عابدی، ریاض وزیر زمان قریشی اور رضوان احمد گدی و دیگران نے ضلعی انتظامیہ واسا بلدیہ کی توجہ مون سون سے قبل حیدرآباد کے نالوں کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات نے کئی ہفتے قبل شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی تھی واسا بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کو انتظامات کرنے چاہیے تھے لیکن تاحال نہ پمپنگ اسٹیشنوں پر کوئی انتظامات کئے گئے نہ ہی نالوں کی صفائی کی گئی اور نہ نالوں کے باہر کچروں کے ڈھیر ختم کئے گئے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ جلداز جلد ان کاموں کو مکمل کیا جائے تاکہ بارشوں کے دوران علاقوں کو ڈوبنے سے بچایا جاسکے اور باران ِرحمت لوگوں کیلئے زحمت نہ بن جائے اور عوام گندھی کے تعفن وبیماریوں سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :