پراجیکٹ کے خاتمے پر پچھتانا غلط ہے، صحیفہ جبار خٹک

جمعہ 18 جون 2021 19:09

پراجیکٹ کے خاتمے پر پچھتانا غلط ہے، صحیفہ جبار خٹک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء)اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے کہا ہے کہ پراجیکٹ کے ختم ہونے پر اس کے حوالے سے پچھتانے کا کہنا میرے خیال سے غلط ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس ڈرامے میں فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے ساتھ کام کر کے مزہ آیا وہیں میری خواہش تھی کہ کاش میں اس ڈرامے میں اتنا نہ روتی۔

صحیفہ جبار خٹک نے کہا کہ ’کسی بھی پراجیکٹ کے اختتام پزیر ہونے کے بعد اس پر پچھتانے کے حوالے سے بیان دینا غلط ہے‘۔انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں مجھے اپنے زیادہ رونے پر افسوس ہے لیکن میں آپ سب کو اس کی وجہ نہیں بتا سکتی۔اداکارہ نے کہا کہ یہ ڈرامہ زیادہ سٴْپر ہٹ جا سکتا ہے اگر اس میں وہ غلطیاں نہ ہوتیں جو ہوئی ہیں۔