وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری 4 روزہ دورے پر مصر پہنچ گئے

وفاقی وزیر(کل)بدھ کو کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرینگے

منگل 3 اگست 2021 00:30

قاہر ہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری 4 روزہ دورے پر مصر پہنچ گئے۔وفاقی وزیر مذہبی امور مصر میں منعقدہ عالمی کانفرنس دارالافتا اور جدیدیت کے چیلنجز اور تعاون کا طریقہ کار سے خطاب کرینگے ۔پیر نور الحق قادری نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے متعدد عالمی رہنماوں ، وزرا، مفتیان کرام، مذہبی سکالرز اور محققین سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پیر نور الحق قادری نے کانفرنس سے قبل متحدہ عرب امارات کے صوفی اسلامی سکالر حبیب علی زین العابدین الجعفری سے ملاقات کی ۔وزیر مذہبی امور نے شیخ نصرل الدین مفرح، وزیر اوقاف سوڈان، شیخ عبد اللہ بن محمد بن عبد اللہ السالمی، وزیر اوقاف سلطنت عمان سے بھی ملاقات کی ۔پیر نور الحق قادری نے مفتی اعظم مصر علامہ شوقی علام اور فلسطین کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں کیں۔پیر نور الحق قادری (آج)بدھ کو کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرینگے۔