تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تین نومولودکے وفات پانے کا معاملہ ڈی سی بہاولنگر نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس کی زیر نگرانی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 17 ستمبر 2021 13:15

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تین نومولودکے وفات پانے  کا معاملہ ڈی سی ..
فورٹ عباس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 17 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عامر سلطان) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تین نومولودکے وفات پانے  کا معاملہ ڈی سی بہاولنگر نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر  فورٹ عباس کی زیر نگرانی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ سی ای او ہیلتھ بہاولنگر نے بھی فوری ہستپال پہنچ کر تمام معاملات کا جائز ہ لیا۔

(جاری ہے)


واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ دار وں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا..تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں الیکڑٹ پاور کی سپلائی بند ہونے اور بروقت جنرنیٹر نہ چلنے سے بچوں کو آکیسیجن نہ مل سکی
بچوں کے ورثا ء نے الزام لگایا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے مبینہ طور پر تین بچے جاں بحق ہو یے ہیں۔

تینوں  بچے چلڈرن وارڈ میں زیر علاج تھےآکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے بچوں کی ہلاکت ہوئی دوسری طرف ایم ایس ڈاکٹر انور نے کہا ہے کہ  بچوں کی پیدائش پروائویٹ ہستپال میں ہوئی اورتشویش ناک حالت میں لایا گیا تھا۔جنرنیٹر چلانے میں شاید تھوڑی دیر لگی ہے تاہم اس کی انکوائر ی ہو رہی ہےفیصلہ آنے پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔.

متعلقہ عنوان :