بارسلونا کا سب سے بڑا اور مشہور میلہ لا مرسے بھی کورونا کی نذرہوگیا

لا مرسے تہوار بارسلونا کہ سرپرست سنت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے .رکن سٹی کونسل بار سلوناطاہررفیع کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 23 ستمبر 2021 15:58

بارسلونا کا سب سے بڑا اور مشہور میلہ لا مرسے بھی کورونا کی نذرہوگیا
بارسلونا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین- 23 ستمبر ۔2021 ) اسپین کے شہر بارسلونا کا سب سے بڑا اور مشہور میلہ لا مرسےLa Merce اس سال بھی کووڈ 19کی وجہ سے اس طرح سے نہیں منایا جا سکے گا جس طرح گزشتہ سال میں منایا جاتا رہا تھا. یہ بات بارسلونا سٹی کونسل کے رکن طاہر رفیع نے صحافیوں سے گفتگو میں بتائی انہوں نے کہا کہ لا مرسے تہوار بارسلونا کہ سرپرست سنت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جن سے اس شہر سے منسلک معجزات کا ایک سلسلہ منسوب ہے.

(جاری ہے)

لوک داستانوں میں بیان کی گئی روایات کے مطابق کہ 24ستمبر 1218کو رحمت کی ایک دیوی بیک وقت بادشاہ وقت خیمے اول اور اس وقت کہ انتہاءنیک لوگ پیدرو نولاسکو اور رائمندو دے پینیافورٹ کہ سامنے اچانک نمودار ہوءاور انہیں سارسین زمینوں میں مسیحی یرغمالیوں کو چھڑانے کہ لئیے ایک مذہبی حکم نامہ جاری کیا. اس کہ بعد اہستہ آہستہ مختلف ادوار میں اس دن کو ایک میلے کی حیثیت دے دی گئی‘اس میلے میں ہر سال 15سے20لاکھ لوگ شرکت کرتے ہیں اور یہ میلہ کم و بیش ایک ہفتہ جاری رہتا ہے.

اس میلے میں مختلف قسم کہ کھیل، کلچر، آرٹ اور بہت کچھ پیش کیا جاتا ہے جس کولوگ بہت پسند کرتے ہیں اور دور دور سے اس میلے کو دیکھنے آتے ہیں مگر اس سال بھی کووڈ کی تباہ کاریوں کی وجہ سے اس میلے کو بہت مختصر طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. یہ میلہ حسب روایت 24ستمبر 2021کو شروع ہوگا اور 26ستمبر بروز اتوار کو اپنے احتطام کو پہنچے گا جس میں پورے بارسلونا میں حفاظتی اقدامات کہ ساتھ مختلف قسم کہ پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا.                                                  

متعلقہ عنوان :