شمالی کوریا کی جانب سے ناقابلِ شناخت پروجیکٹائل فضا میں فائر

میزائل تجربہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی اور عالمی برادری کے لیے خطرہ ہے،امریکا کا ردعمل

منگل 28 ستمبر 2021 12:55

شمالی کوریا کی جانب سے ناقابلِ شناخت پروجیکٹائل فضا میں فائر
واشنگٹن/پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء)شمالی کوریاکی جانب سے ناقابلِ شناخت پروجیکٹائل فضا میں فائر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی حکام کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے فضا میں ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔امریکا نے شمالی کوریا کے پروجیکٹائل فائر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی اور عالمی برادری کے لیے خطرہ ہے۔امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے۔