پہلی انٹراکیڈیمیز اتھلیٹکس چیمپین شپ پشاورکی جے ایف اکیڈیمی نے جیت لی

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعرات 7 اکتوبر 2021 17:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2021ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس صوبہ خیبرپختونخواکے تعاون سے پشاورمیںکھیلی گئی پہلی انٹراکیڈیمیز اتھلیٹکس چیمپین شپ پشاورکی جے ایف اکیڈیمی نے  جیت لی دوروزہ ایونٹ میں مردان اکیڈیمی نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ انٹراکیڈیمیز اتھلیٹکس چمپین شپ میں پشاورکے علاوہ مردان،چارسدہ ،نوشہرہ اورصوابی کے اکیڈیمز کے بچوں نے حصہ لیاان کے مابین سومیٹر،دوسومیٹر،چارضرب سومیٹر،چارسومیٹر،جیولن تھرو،ڈسکس تھرو،شارٹ پٹ ،لانگ جمپ کے مقابلے ہوئے جس میں پشاورفاتح رہاجبکہ مردان اکیڈیمی کی پوزیشن دوئم رہی۔

ایونٹ کے اختتام پرایڈمنسٹریٹر قیوم سپورٹس کمپلیکس جعفرشاہ اورڈائریکٹر سپورٹس سرحد یونیورسٹی خورشید احمدمروت نے فاتح ٹیموں میںکیش انعامات تقسیم کئے۔اس مو قع پرآرگنائزنگ سیکرٹری فواد علی خان بھی موجود تھے۔