سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا سردار محمد یعقوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 20 اکتوبر 2021 20:56

سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا سردار محمد یعقوب کے انتقال پر گہرے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اپنے تعزیتی پیغام میں دونوں رہنمائوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بطور سابق ڈپٹی اسپیکر مرحوم سردار محمد یعقوب کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مرحوم کی وفات سوگوار خاندان اور ان کے حلقے کی عوام کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے جسے پورا نہیں کیا جا سکتا،اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطائ فرمائے اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے آمین